اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہر ایئرپورٹ پر وفاقی محتسب کے احکامات پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کےلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ہر ایئرپورٹ پر ون ونڈو آپریشن جاری ہے