23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںہر سال5 فروری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پوری...

ہر سال5 فروری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،وزیر صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین

- Advertisement -

لاہور۔4فروری (اے پی پی):وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے یومِ یک جہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال5 فروری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں،وہ اپنے خون سے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا،مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد نے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے،عالمی برادری مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد،غیرمتزلزل عزم اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدو جہد رنگ لائے گی اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا،ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ تھے،ہیں اور رہیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں