ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدا پر فخر کرتا ہے تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہدا کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے، وزیر داخلہ 

218

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہےکہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہدا پر فخر کرتا ہے تمسخر اڑانے والا افواج پاکستان اور شہدا کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار اور شہدا کی شان کو اپنی انا، فتنے اور فساد کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا، وہ مانا جائے گا۔ فتنہ فروش حسد کی آگ میں خود ہی جل کر بھسم ہو رہا ہے۔