ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ

135
APP60-20 KARACHI: November 20 - Chief of the Naval Staff Admiral Muhammad Zakaullah visiting Chinese Navy Ship HANDAN at sea during the ongoing PN-PLA(N) bilateral exercise. APP

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ خطہ میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اتوار کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کھلے سمندر میں پاک چین مشترکہ مشقوںکا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چینی جہاز کے سینئر کیپٹن چی شنگ تاﺅ نے ایڈمرل ذکاءاللہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چینی بحریہ کے افسران سے ملاقات کی اور ان سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں۔ دوطرفہ ان مشقوں سے شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔