ہری پور۔ 23 جنوری (اے پی پی):ہری پور شہر کے مختلف حصوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ تفصیلات کے ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس کی خصوصی ہدایت پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک نے آج سبزی منڈی، مین بازار صدیق اکبر چوک سے شیرانوالہ چوک، تک روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں ٹی ایم اے انکروچمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔ اس دوران وارننگ کے باوجود تجاوزات ختم نہ کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیا گیا اور ملزمان کو عدالت طلب کیاگیا ہے۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔