ایبٹ آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کلو 309 گرام منشیات برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شفیق الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کر کے 815 گرام ہیروئن اور غریب نواز کو گرفتار کر کے 620 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خائستہ خان کو گرفتار کر کے 170 گرام آئس ،تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے گل رحمان کو گرفتار کر کے ایک کلو 704 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔