ہری پور۔ 16 جنوری (اے پی پی):ہری پور میں عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن ، عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس کی خصوصی ہدایت پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور کے ہمراہ سائیں سہیلی روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
آپریشن میں ٹی ایم اے انکروچمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔ اس دوران وارننگ کے باوجود تجاوزات ختم نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیا گیا اور ملزمان کو عدالت طلب کر لیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔