ہری پور پولیس کی کارروائیاں،2 منشیات فروش گرفتار

83
arrested
arrested

ہری پور۔ 29 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر راجہ ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عالم زیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو 360 گرام چرس برآمد کر لی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر شوکت زمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 کلو 639 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔