ہری پور پولیس کی کاروائی،03 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

4

ایبٹ آباد۔ 26 جون (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس انسپکٹر اختر حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحیم سکنہ مسکین آباد منکرائے کو گرفتار کر کے قبضہ سے 02 کلو 45 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ملزم مبین ولد سکنہ نور کالونی سے 695 گرام ہیرون و 153 گرام آئس اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح میاں لیاقت نے میرحمزہ سے 03 کلو 770 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔