34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،اینٹی کرپشن نے انچارج محافظ خانہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے...

ہری پور،اینٹی کرپشن نے انچارج محافظ خانہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 4 جولائی (اے پی پی):اینٹی کرپشن ہری پور نے ایک کارروائی کے دوران انچارج محافظ خانہ تسنیم خان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن پولیس ہری پور کو اطلاع ملی تھی کہ انچارج محافظ خانہ تسنیم خان اپنے کاغذات کے سلسلہ میں محافظ خانے آنے والے افراد سے رشوت وصول کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن پولیس نے سائن شدہ نوٹ کسی شخص کے ہاتھوں انچارج محافظ خانہ تسنیم خان کو دیئے جنہوں نے پیسے وصول کر کے اپنی جیب میں رکھ لئے۔ اسی دوران اینٹی کرپشن پولیس نے محافظ خانہ پر چھاپہ مار کر انچارج محافظ خانہ تسنیم خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے بعد ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

بعد ازاں اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم تسنیم خان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اینٹی کرپشن ہری پور کے حوالہ کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481740

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں