23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،تھانہ صدر پولیس نے قتل کے مقدمے میں حویلیاں پولیس کو...

ہری پور،تھانہ صدر پولیس نے قتل کے مقدمے میں حویلیاں پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 17 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے تھانہ حویلیاں کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈ ٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمروز ولد منظور سکنہ سیریاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 03 کلو 850 گرام چرس برآمد کرلی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم تھانہ حویلیاں کو مقدمہ علت 854 مورخہ 31.8.2022 جرم 302.109.34 میں بھی مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں