ہری پور،ماڈل ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جان بحق

141
accident

ایبٹ آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):ہری پور میں ماڈل ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے قریب حطار روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈاٹسن آپس میں ٹکرا گئے،

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 31 سالہ عمران اور 36 سالہ آصف زخمی ہوگئے،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا،زخمی افراد دیدن کے رہائشی ہیں اور گھر سے ہری پور جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔