ہری پور۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):کھلابٹ کالونی میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے تشدد کے بعد گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچی اور متوفیہ کی نعش ہسپتال منتقل کی۔پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ متوفیہ کائنات کی دو سال قبل ملزم عمیر کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔