ہری پوریونیورسٹی میں پناہ کے تعاون سے صحت عامہ اور غذائیت کے موضوع پر سیمینار

78

ہری پور۔ 4 مارچ (اے پی پی):ہری پور یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن نے پناہ کے تعاون سے صحت مند طرز زندگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کےلئے سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اچھی غذائیت، بیماریوں سے بچائو اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پناہ کے جنرل سیکرٹری اور ڈائریکٹر آپریشنز ثناءاﷲ گھمن نے صحت عامہ کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کرتے ہوئے ایک معلوماتی گفتگو کی۔ دیگر قابل ذکر مقررین میں ریٹائرڈ کمشنر ایف بی آر سر عبدالحفیظ، ڈائریکٹر ریسرچ آر ایم آئی، ڈاکٹر نصیر احمد اور کوآرڈینیٹر یوتھ انگیجمنٹ ثنا رزاق شامل تھے

جنہوں نے صحت اور تندرستی کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کی۔ سیشن کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز پیش کرنے سمیت تقریب کے منتظمین کو اسناد دی گئیں۔ سیمینار کا اختتام بیداری پھیلانے اور صحت مند زندگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔