مانسہرہ۔ 09 فروری (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں دو روزہ ایڈمیشن ایکسپوکا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہزارہ یونیورسٹی کےترجمان کے مطابق ایکسپو 11اور 12فروی2025ء کو منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر کے مختلف سرکاری و نجی کالجوں اور سکولوں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ایکسپو کا مقصد نوجوان طلباء و طالبات کو ان کی دلچسپی اوررجحانات کے مطابق عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کے بارے میں معلومات کے تبادلے سمیت یونیورسٹی کے سپرنگ سمسٹر 2025ء میں 4فیکلٹیز کے 32 شعبوں کے 100سے زائد تعلیمی پروگراموں کے بارے میں رہنمائی وآگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے لئے موزوں ترین ٰ تعلیمی میدان کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں ۔
ایکسپو میں شرکت کرنے والے طلبا ء و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ کے لئے مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ہری پور کے مختلف مقامات سے یونیورسٹی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ ایڈمشن ایکسپو یونیورسٹی کے ملٹی پرپس ہال میں صبح 9سے شام چار بجے تک جاری رہے گا جس میں یونیورسٹی پروفیسرز،تعلیمی ماہرین اور افسران طلباء کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں میں داخلوں ،تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں ، ہاسٹلزاور ٹرانسپورٹ سمیت فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557901