18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومضلعی خبریںہسپتالوں میں غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا،وزیر...

ہسپتالوں میں غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا،وزیر صحت بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے رات کو اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلعہ سیف اللہ کا دورہ کرکے تمام شعبوں کا دورہ کیا ۔ موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہسپتال کی تمام شعبوں کو فعال بنائیں گے جلد ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پر مریضوں کا مفت علاج شروع کیا جائے گا ۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتال میں اسٹاف کی حاضری کے لے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا۔ یکم مارچ سے نئے تعینات ڈاکٹرز بھی ہسپتال میں فرائض سرانجام دینا شروع کریں گے ،آپریشن تھیٹر کو بھی جلد فعال کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کا دورہ کرکے مجھے رپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر اور ڈاکٹر مہر اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564949

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں