ہفتہ( 30 اپریل )کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی، سٹیٹ بینک

47
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 30 اپریل 2022 کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

ترجمان سٹیٹ بینک نے جمعرات کوجاری بیان میں کہاہے کہ بی پی آر ڈی سرکلر لیٹر نمبر 11 بتاریخ 13 اپریل 2022 میں درج بینک دولت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہفتہ 30 اپریل 2022 کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

عید الفطر کے موقع پر 2 سے 5 مئی 2022 تک حکومت پاکستان کی اعلان کردہ تعطیلات کے پیش نظر عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بینکاری ٹرانزیکشنز 30 اپریل 2022 کو انجام دے لیں۔

مزید برآں بینکوں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ چوبیس گھنٹے متبادل ڈلیوری چینلز جیسے اے ٹی ایم موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔