ہلیری کلنٹن کو ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل

125

واشنگٹن 4 اکتوبر (اے پی پی) امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پہلے صدارتی مباحثے کے بعد سے لیکر اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔پولیٹکو اینڈ مارننگ کنسلٹ نامی ادارے کی جانب سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ رائے عامہ کے ایک جائزے میں ہلیری کلنٹن کو 42فیصد رائے دہندگان کی حمایت حاصل تھی