ہم اس ملک میں رہنے والوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے، وفاقی وزیر توانائی

217
خرم دستگیر خان
دوران ڈیوٹی وفا ت پانے والے ملازمین کے بچوں کونوکریاں دینا گیپکو کااحسن اقدام ہے،وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ 13 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم اس ملک میں رہنے والوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو پارلیمان دیوار بنے گی۔ الیکشن کے حوالہ سے یہ فیصلہ وزیر اعظم نے نہیں کیابلکہ پارلیمان نے ملکر فیصلہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منسٹر کیمپ آفس گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدالتوں کو ریڈیو پاکستان،جناح ہائوس ،ٹول پلازہ اور میٹرو اسٹیشن کا پوچھنا چاہیے تھا یہ پوچھنے کی بجائے کہا گیا آپکو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس ملک میں رہنے والوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے،صرف یہ کام ملک میں کچھ سال پہلے دہشتگردوں نے کیا تھا،جی ایچ کیو نیوی اور دیگر عمارتوں پر جو حملے ہوئے ہیں وہ صرف دہشتگردوں نے کئے ہیں،اپنے آئین کو مقدم رکھتے ہوئے ان شر پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہ جو تنائو کا معاملہ ہے عدالت اس پر غور کرے،

تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک میں استحکام لانے کی طرف توجہ دینی چاہیے،ووٹ کی بنیاد پر ایسی حکومت بننی چاہیے جو سب کو قبول ہو،وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے نئے نیب قانون کو چیلنج کر رکھا ہے ،ہمیں توقع تھی کہ وہ عدالت میں جا کر کہیں کہ میں نیب کے نئے قوانین کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا ،ایک طرف آپ نیب قوانین سے فائدہ بھی اٹھا تےجا رہے ہیں دوسری طرف چیلنج بھی کر رکھا ہے ،عمران خان کی حکومت اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہ دے سکی،انہوں نے وارنٹ کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا ،عمران خان نیب عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں ،اگر عمران خان اور آپکے ایسوسی ایٹ نے بنی گالہ کی زمین اور القادر کی زمین 60ارب سے نہیں لی تو اپنے بے گناہی عدالت میں پیش کریں،

نیب میں صرف سیاستدان نہیں پکڑے گئے بلکہ بہت سے لوگ نیب کے عقوبت خانوں میں پڑے ہیں۔املاک ، سکولوں ، ایدھی ایمبولینس .جی ایچ کیو پر حملہ سیاسی اختلاف ، سیاسی احتجاج نہیں ہے،میانوالی میں ایم ایم عالم مرحوم جنہوں نے ہندوستان کے کہ جہاز گرائے تھے ان کے نام پر بنائے گئے بیس اور اس کے باہر اس جہازوں کے ماڈل کو گرانا سیاسی احتجاج نہیں ہے ،ریڈیو پاکستان کو جلانا سیاسی احتجاج نہیں ہے ،یہ وہی ہیں جنہوں نے پہلے ڈنڈے لے کر پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا،ریکارڈ جلانا سیاسی ، سوات موٹروے کا ٹول پلازہ جلانا ، سکستھ روڈ کا میٹرو اسٹیشن جلانا سیاسی احتجاج نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی، پاکستان دشمنوں نے یہاں ایسا جتھا پیدا کردیا ہے، جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کے لیے تیار ہے۔