ہم امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپ امن کیلئے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، حکومت انہیں غیر مسلح کرنے کیلئے مذاکرات کر سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو

174

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپ امن کیلئے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، حکومت انہیں غیر مسلح کرنے کیلئے مذاکرات کر سکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے ٹی آر ٹی ورلڈ کو ایک انٹرویو میں کہی ، یہ تفصیلی انٹرویو ہفتہ کو جاری کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپوں سے رابطہ میں ہیں، کچھ گروپ امن کیلئے بات چیت کرنا چاہتے ہیں،

حکومت ان کو غیر مسلح کرنے کیلئے مذاکرات کر سکتی ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو خصوصی انٹرویو  ہفتہ کو صبح تقریباً 11 بجے نشر کیا جائے گا۔