ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف

117
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر میں نے فاتحہ خوانی کی ہے، مزار قائد پر حاضری سے آپ کے وژن کی تکمیل کو مزید تقویت ملتی ہے۔