لاڑکانہ۔ 04 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بلوچستان کے حالات سے پریشان ہیں تاہم میں یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین بلوچستان حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم نے دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ اب ہتھیار ڈالیں گے۔ گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے حقوق، سکالر شپ پروگرام اور دیگر منصوبے بلوچستان کے عوام کو دئیے ہیں، ہم بلوچستان کی خواتین کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی روایت کو برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانیوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن پاکستان کو بچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلوچستان حکومت دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی، بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرے گی اور صوبے کے عوام کو ان کے حقوق فراہم کرے گی۔
NAJ