ہم چوروں کو قصیدوں سے سرفراز نہیں کریں گے، ذاتیات پر اْترنے کے بجائے سندھ حکومت کے ترجمان عوام کے مسائل کا جواب دیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا وزیر اطلاعات سندھ کے بیان پر ردعمل

68

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم چوروں کو قصیدوں سے سرفراز نہیں کریں گے، ذاتیات پر اْترنے کے بجائے سندھ حکومت کے ترجمان عوام کے مسائل کا جواب دیں، سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا جواب دیں۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ شرمندگی انہیں ہو جنہوں نے غریبوں کے مال پر ہاتھ صاف کیا، جو عوام سے لوٹی دولت لانچوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،افتخارِ فراز یہ ہے کہ چور کو چور اور لٹیروں کو لٹیرا کہیں۔