ہم کو اپنے قومی ترانہ پر فخر کتنا ہے، جو ہماری جدوجہد اور جذبے کو مجسم کرتاہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

202
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے قومی ترانے پر کتنا فخر ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے کہا کہ ہمارا قومی ترانہ ہماری جدوجہد اور جذبے کو مجسم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ میں ہماری خوبصورت پاک سر زمین کی تعریف ہے، جو عوام سے وعدے کرتا ہے اور اللہ تعالی کی پناہ میں ہمارے مستقبل پر یقین کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے ہر بار گانے کی عادت بنالی ہے اور میں اپنے شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔