ہماری حکومت میں سکھ ہی سکھ ہیں،دکھ کوئی نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب کا لاہور پریس کلب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

67

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہاہے کہ ہماری حکومت میں سکھ ہی سکھ ہیں،دکھ کوئی نہیں ہوگا،ہر روزسوچتا ہو ں کہ مخلوق خدا کی خدمت کے لئے کونسا اچھا کام کروں،عوام کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے کاموں میں پنجاب گورنمنٹ سب سے آگے ہوگی،90شاہراہ قائد اعظم پر لاہور پریس کلب کے عہدیداروں او رارکان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے ڈونیشن اور اس کے استعمال کے طریقہ کار میں شفافیت یقینی بنائیں گے،پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی میرے کہنے پر سیلاب متاثرین کو سولر پمپس کی فراہمی میں معاونت کریں گے،

چودھری پرویز الہی نے بتایاکہ سیلاب کے دوران جاں بحق ا فراد کے لواحقین کو امداد بڑھا کر 10لاکھ روپے کر دی ہے،سیلاب میں پختہ گھر تباہ ہونے پر 4لاکھ اورکچا گھر گرنے پر 2لاکھ روپے مالی امداد دیں گے جبکہ سیلاب میں بہہ جانے والے جانوروں کے مالکان کو 75ہزار روپے دیں گے،وزیراعلی نے کہاکہ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون میں اڑھائی ارب روپے سے زائد جمع کئے گئے، امدادی پیکیج کے لئے شفافیت یقینی بنائیں گے، آڈٹ بھی ہوگا، گھپلے کرنے والوں کو سزا ملے گی، سیلاب میں بے گھر افراد کو خوراک میں 40فیصد سبسڈی دیں گے،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ فلڈ میں صحافیوں نے مسائل سامنے لانے میں قابل قدر کردار ادا کیا،صحافی بھائیوں کا کام مشکل ہے،

ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں،وزیراعلی پنجاب نے اعلان کیا کہ جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں قبضہ مافیا کے سدباب کے لئے پٹرولنگ پوسٹ قائم کی جائے گی،آئی جی کو پیغام دے دیاہے کہ پریس کلب کے ارکان کے پلاٹوں پر قبضہ برداشت نہیں کیاجائے گا،انہوں نے کیاکہ صحافیوں کو اپنے گھر کی چھت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے،مناسب جگہ ملنے پر لاہور میں جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی فیز ٹو قائم کیا جائے گا، لاہو رپریس کلب کے ارکان کے لئے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کریں گے،پریس کلب عہدیداروں کے اشتراک سے فوری علاج شروع ہوگا،اخراجات حکومت ادا کرے گی،

وزیراعلی نے کہاکہ جگہ موجود ہوئی تو پریس کلب کے Bبلاک کے الاٹیز کو متبادل جگہ دی جائے گی، لاہورپریس کلب کے لئے2کروڑ کی گرانٹ کو بجٹ کاحصہ بنایا جائے گا،لاہور پریس کلب ارکان کی لائف انشورنس کا پریمیم ادا کرنے کے لئے بھی معاونت کی جائے گی،وزیراعلی نے کہاکہ فیصل آ باد میں بھی صحافیوں کے لئے ہائوسنگ سوسائٹی قائم کی جائے گی جبک دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کیلئے ہائوسنگ سوسائٹیاں بنانے کی تجویز کاجائزہ لیا جائے گا،اسی طرح بڑے شہرو ں میں پریس کلب کی عمارتیں بھی بنائیں گے،صحافیوں، کیمرہ مینوں، فوٹو گرافروں، سائونڈ لائٹ والو ں کی فلاح و بہبود کے کام کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں سیوریج سسٹم بہتر کرنے کے لئے معاونت کریں گے،ریسکیو1122کو بہترین کر دیا ہے،ایمرجنسی میں ادویات بھی دیں گے،ایف بلاک کے الاٹیز کو قبضہ دینے کا آغاز کردیاگیاہے،

بعدازاں وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے انتقال کرنے وا لے صحافیوں کے ا ہل خانہ کو ایف بلاک کے قبضے کیلئے لیٹرز دیئے،وزیراعلی نے لاہو رپریس کلب کے صدر اعظم چودھری کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک بھی دیا اور فوٹو جرنلسٹ ایسوی ایشن کی سالانہ گرانٹ بڑھا کر 10لاکھ روپے کرنے کا اعلان بھی کیا،چودھری پرویز الہی نے لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ا رکان سے حلف بھی لیا،تقریب میں مشیراطلاعات عمر سرفراز چیمہ، ترجمان وزیراعلی فیاض الحسن چوہان، محمد اقبال چودھری،سیکرٹری اطلاعات راجہ منصوراحمد،ڈی جی پی آر افراز احمد اور را پرویز اختر کو شیلڈ بھی دیں،تقریب میں سی پی این ای کے صدرکاظم خان، لاہورپریس کلب کے عہدیداروں،ارکان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔