ہماری ٹیم پر اعتماد ہے لیکن کھیل کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے جیتنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں،محمد یوسف

143
ہماری ٹیم پر اعتماد ہے لیکن کھیل کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے جیتنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں،محمد یوسف

ملتان۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہاہے کہ ملتان ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکاہے،ہماری ٹیم پر اعتماد ہے لیکن کھیل کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے جیتنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پرمیڈیا سنٹرمیں گفتگو کرتے ہوئےمحمد یوسف نےکہا کہ ملتان ٹیسٹ کے ہرسیشن میں میچ بدل رہا ہے یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے،سعود اور امام کی پاٹنر شپ سے انگلینڈ پریشر میں آگیا تھا لیکن امام کے آؤٹ ہوتے ہی میچ میں جیت کا تناسب ففٹی ففٹی ہو گیاہے۔پاکستانی بیٹنگ کوچ نے دوسری اننگز کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ رضوان اور بابر کے اوپر نیچے آؤٹ ہونے سے میچ ہمیں ہاتھ سے نکلتا ہوا دکھائی دے رہا تھا لیکن امام اور سعود کی پاٹنر شپ ہمیں دوبارہ میچ میں واپس لیکر آئی ہے۔

محمد یوسف نے محمد رضوان کی مسلسل خراب پرفارمنس سے متعلق سوال پر کہا کہ سلیکشن میری ڈومین نہیں ہے میں اس پر کچھ نہیں بول سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ زیادہ ہو رہی ہے شائد اسی وجہ سے لمبی اننگز نہیں کھیلی جارہی ہے کھلاڑی وائٹ بال کی طرح ریڈ بال میں بھی تیز کھیلنا چاہتے ہیں۔

راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ کیلئے الگ الگ مزاج والی پچز کے موازنہ اور کراچی کیلئے کیسی پچ ہوگی سے متعلق محمد یوسف نے کہاکہ ٹیسٹ میچز کے لئے فیصلہ کن پچز بنانا چاہتے ہیں اور ہوم ایڈوانٹیج لینا پاکستان کا استحقاق ہے۔