ہمارے دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتے، صدر اردوان

65

انقرہ۔14 فروری(اے پی پی)ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتے، بلند زرمبادلہ کے نرخ اور سود کے ذریعے مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہم نے اچھا سبق سکھایا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کے خلاف خاموش تماشائی نہ بننے والے ترکی کو دہشتگردی کے ذریعے زیر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ہم نے اپنے دشمنوں کو اچھا سبق سکھایا ہے اور آئندہ بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ انسدادِ دہشتگردی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں دہشت گرد تنظیموں پی کے کے، فیتو اور داعش کے خلاف ہم نے وسیع پیمانے کی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور انہیں ختم کر کے دم لیں گے۔صدر اردوان نے کہا کہ 17 سالہ دور اقتدار میں ہم نے ہمیشہ اسی چیز کی جدوجہد کی ہے۔ ہمارے دشمن نے ہمیں ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن ہم نے پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی چالوں کو ناکام بناتے ہوئے ترکی کو مزید آگے لے جائیں گے۔