سینٹ کٹس ۔ 28 فروری (اے پی پی) انگلینڈ نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو دوسرے پریکٹس ون ڈے کرکٹ میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 234 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کیا، جونی بیئرسٹو 86 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس ووکس نے ناقابل شکست 47 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، ہملٹن اور کورنوال کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ سینٹ کٹس میں کھیلے گئے ٹور ون ڈے میچ میں ڈبلیو آئی سی بی الیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48 اوورز میں 233 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کپتان ہملٹن 73 اور کورنوال 59 رنز بنا کر نمایاں رہے،