ہمیں بارشوں سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات سے سبق حاصل کر کے اگلے سال کی پلاننگ کرنی چاہئے ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

73
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چند دنوں میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں، تو ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے۔اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی معمولات زندگی میں تعطل آئے گا پھر شور اٹھے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حالانکہ ہمیں ان حالات سے سبق حاصل کر کے اگلے سال کی پلاننگ کرنی چاہئے کہ ایسا نہ ہو۔