ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر زیارت

123

کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے پچیس دسمبر کو قائد اعظم ڈے شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قائد اعظم ریزیڈنسی اور بازار کا دورہ کیا ۔ انہوں نے قائد اعظم ریزیڈنسی اور بازار میں سکیورٹی اورصفائی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبدالرزاق ترین اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، پاکستان بننے کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا جس کو قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی تعبیر دی، ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔