ٹوکیو ۔ 10 مارچ (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے باعث ہنگامی حالت نافذ ہونے کی صورت میں انفرادی حقوق متاثر ہونے کے امکان پر انتہائی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات ایوان بالا کی ایک کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہی۔ یہ کمیٹی وزیراعظم کو ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اختیار دینے کے لیے مسودہ قانون پر بحث کر رہی ہے۔حکمران جماعت کے ایک قانون ساز نے وزیراعظم سے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے وقت فرد کے ذاتی حقوق محدود کرنے میں احتیاط سے کام لیا جائے۔شنزوابے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے مطابق ملک میں وائرس کے مزید پھیلاﺅ یا وائرس کے خاتمے کے لیے جاپان اس وقت ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ قانون، لوگوں کی زندگی پر کم سے کم اثر ڈالتے ہوئے، بدترین صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192433