ہنگری میں مہاجرین کے حوالے سے ریفرنڈم کے نتائج غیر موثر قرار

130

بداپسٹ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) ہنگری کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مہاجرین کے حوالے سے ریفرنڈم میں رائے دہندگان کی شرکت کا تناسب صرف 40 فیصد ہونے کی وجہ اس کے نتائج کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے کوٹے کے تحت مہاجرین کی مختلف رکن ممالک میں تقسیم کے معاملے پر ریفرنڈم کے نتائج کی قانونی حیثیت کے لیے کم از کم پچاس فیصد ووٹرز کی شرکت درکار تھی