26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام...

ہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم

- Advertisement -

بڈاپسٹ۔8دسمبر (اے پی پی):ہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور سڑکوں ،ریلوے لائنوں اور ہوائی اڈوں پر آمدو رفت متاثر ہوئی ۔ شنہوا نے ہنگر ی کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ شیدید برف باری کے باعث درخت گرنے سے کئی سڑکوں پر آمدورفت بند ہو گئی اور گاڑیاں کئی گھنٹوں کے لئے برف میں پھنس گئیں۔ ریلوے کمپنی ایم اے وی نے کہاہے کہ ملک کے مغربی اور شمال مشرقی حصوں میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو ئی ہے۔

اس صورت حال میں ٹرینو ں اور بسوں کے مسافروں کو شدید تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے فیرنک لزٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت میں معمولی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ نیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق اس کے یونٹس کو 300 سے زائد واقعات میں امدادی کارروائیوں کے لئے روانہ کیا گیا ۔

- Advertisement -

گلیوں کو صاف کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت سمیت متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں اولین ترجیح پلوں، اوور پاسز، ہائی ویز اور ٹریفک کے اہم راستوں کو برف ہٹا کر کھولنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں