ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صد وانگ ہوئی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

101

بیجنگ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صد وانگ ہوئی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے حوالہ سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منافع بخش مارکیٹ ہے، حکومت کی صحت مندانہ مثبت کاروباری پالیسیوں اور صارفین کی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمپنی پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بیجنگ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاکستان میں ٹیکنالوجیز کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ سے وابستہ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے بہت سی مراعات دے رہی ہے۔ نائب صدر ہواوے ٹیکنالوجیز نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا کہ ہواوے ٹیکنالوجیز، حکومت کی صحت مندانہ مثبت کاروباری پالیسیوں اور صارفین کی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔