23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںہہم تمام قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جاری...

ہہم تمام قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، گورنر بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 اپریل (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم تمام قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،ہم گڈ گورننس اور میرٹ کی بنیاد پر نئی تقرریوں کو یقینی بنائیں گے، ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس میکنزم کو مضبوط بنانا اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں مگر متوازن ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو درپیش چیلنجوں کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہے،صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قلیل مگر منتشر آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ایک چیلنج ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے دورافتادہ اضلاع میں شدید غربت، پسماندگی اور بنیادی سہولیات کے عدم موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگ شہروں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم قلیل المدتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ طویل المدتی منصوبوں کیلئے بھی ایک جامع حکمت عملی وضع کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579730

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں