33.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہیروں کا بھارتی تاجر بیلجئم میں گرفتار ، اربوں روپے کے فراڈ...

ہیروں کا بھارتی تاجر بیلجئم میں گرفتار ، اربوں روپے کے فراڈ کے الزامات

- Advertisement -

نئی دہلی ۔14اپریل (اے پی پی):ہیروں کے بھارتی تاجر میہل چوکسی کو بیلجئم میں گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر بھارت کے پنجاب نیشنل بینک سے 13,850 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مشہور جیولری فرم گیتانجلی گروپ کے سربراہ کو بھارتی ایجنسیوں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست پر بیلجئم کے ایک ہسپتال سے حراست میں لیا گیا ۔بینک فراڈ کے الزامات سامنے آنے کے بعد میہل چوکسی جنوری 2018 میں ملک سے فرار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ سب سے پہلے امریکا پہنچے اور بعد میں اینٹیگوا اور باربوڈا چلے گئے اور وہاں کی شہریت حاصل کر لی۔

میہل چوکسی اور ان کے بھتیجے نیرو مودی پر ممبئی میں پنجاب نیشنل بینک کی بریڈی ہاؤس برانچ کے ذریعہ جاری کردہ لیٹرز آف انڈرٹیکنگ (LoUs) کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی بینکوں سے قرض لینے کے الزامات ہیں۔لیٹر آف انڈرٹیکنگ ا یک بینک گارنٹی ہے جو صارفین کو بیرون ملک بینکوں سے مختصر مدت کے کریڈٹ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔2011 سے 2018 تک، میہل چوکسی اور نیرو مودی اور ان کی کمپنیوں نے عام طریقہ کار پر عمل کئے بغیر انلیٹرز آف انڈرٹیکنگ کو استعمال کرتے ہوئے بینک کے کچھ بینک اہلکار وں کی ملی بھگت سےغیر ملکی بینکوں سے فنڈز حاصل کئے جن میں سے زیادہ تر واپس نہیں کئے گئے ۔ اس کے بجائے، پہلے والے فنڈز کی واپسی کے لیے نئے لیٹرز آف انڈرٹیکنگ لئے گئے، اور رقم کو کاروبار اور ذاتی فائدے کے لئے استعمال کیا گیا ۔

- Advertisement -

اس فراڈ کا حجم تقریباً 13,850 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔ اس میں سے نیرو مودی کی کمپنیوں نے 6,498 کروڑ روپے اورمیہل چوکسی کے گیتانجلی گروپ نے 6,097 کروڑ روپے حاصل کئے جبکہ باقی رقم میں سود اور دیگر چارجز شامل ہیں۔2018 میں سکینڈل سامنے آنے کے بعد گیتانجلی جیمز اور متعلقہ کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے، بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے اور اثاثے ضبط کر لئے گئے۔بھارتی اداروں کے مطابق شیل کمپنیوں کے نام سے مشہور فرضی کمپنیوں کے ذریعے بہت ساری رقم بیرون ملک بھیجی گئی ۔

ستمبر 2024 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب نیشنل بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے ساتھ مل کر ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے کورٹ سے 2,565 کروڑ روپے کے اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت حاصل کی۔ یہ اثاثے گیتانجلی گروپ کے تھے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اب بینکوں کے ناموں پر فکسڈ ڈپازٹ میں رکھی گئی ہے۔

منی لانڈرنگ میں میہل چوکسی کی اہلیہ پریتی چوکسی کا نام بھی سامنے آیا ہے جنہوں نے 2013 میں میگس کنسلٹنسی کے سی ڈی شاہ کے ساتھ تین آف شور کمپنیاں چیئرنگ کراس ہولڈنگز لمیٹڈ، کولنڈیل ہولڈنگز لمیٹڈ، اور ہلنگڈن ہولڈنگز لمیٹڈ قائم کیں۔ یہ کمپنیاں ایسی جگہوں پر قائم کی گئیں جہاں ملکیت کے ریکارڈ کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ان پر اس فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم سے بیرون ملک قیمتی جائیدادیں خریدنے کے بھی الزامات ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں