لندن۔3جولائی (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈین ایوانز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہنری سیرل پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی ۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈین ایوانز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہنری سیرل پر مشتمل برطانوی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 4-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔