ہیمبرگ ۔21مئی (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف اور روس کے ٹینس سٹار آندرے روبلوف ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرکے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلزمقابلوں کے ابتدائی میچ میں امریکی حریف ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر کواسک کو شکست دی ۔ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر کواسک کو 1-6 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا کے دمیر جمہور کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔