ہیچری مالکان کو مرغیوں میں شرح اموات کم کرنے کے لیے ماہرین لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے مشورےپر عمل کرنے کی ہدایت

168
Poultry Farmers
Poultry Farmers

سیالکوٹ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا کہ گولڈن و مصری مرغیوں کاکاروبار کرنے والے ہیچری مالکان ،ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ماہرین لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے مشورے اور ہدایات پر عمل کر کے مرغیوں میں شرح اموات کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے برائلر مرغیوں کی خوراک استعمال نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرغیوں میں شرح اموات کم کرنے اور انڈے دینے کی صلاحیت میں اضافہ کے لیے لیئر مرغیوں کی خوراک اورگھریلو مصنوعات دی جائیں تاکہ بعداز فروخت ان کی شرح اموات کم سے کم اور انڈے دینے کی پیدارواری صلاحیت میں کمی کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن و مصری مرغیوں کو رانی کھیت کی آئل بیس کیلڈ ویکسین لگا کر فروخت کریں جس سے مرغیوں کی شرح اموات میں کمی ہو گی۔