یاسر شاہ ٹیسٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے

102
ٹیم میں واپسی کے لئے وقت درکار ہوتا ہے ، کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں، یاسر شاہ

ابو ظہبی۔ 28 ستمبر (اے پی پی) یاسر شاہ ٹیسٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں لاہیرو تھریمانے کو آﺅٹ کرکے حاصل کیا۔ اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ سپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 28 ٹیسٹ میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں جبکہ یاسر شاہ نے 27 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس طرح انہوں نے وقار یونس کا ملکی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔