یاسین ملک دہشتگرد نہیں حریت پسند راہنماءہیں،مشعال ملک

134

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) حریت راہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک دہشتگرد نہیں حریت پسند راہنماءہیں،یاسین ملک کو بھارتی فوج نے مظالم کے ذریعے زندہ لاش بنا دیا ہے،یاسین ملک کے کھانے میں شیشے پیس کر ڈالے جاتے ہیں،یاسین ملک کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا مطالبہ کرتی ہوں،یاسین ملک کی صحت سے متعلق شدید تشویش ہے۔ اتوار کو لارڈ نذیر کے ہمراہ نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ لارڈ نذیر پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکر رہے ہیں، یاسین ملک کی سلو پوائزنگ کی جا رہی ہے،جیل میں ناقص خوراک دی جاتی ہے،حالت انتہائی خراب ہے،یاسین ملک کو مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے،یاسین ملک دہشتگرد نہیں حریت پسند ہیں،یاسین ملک کو بھارتی فوج نے مظالم کے ذریعے زندہ لاش بنا دیا ہے