21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںیتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش حکومت سمیت سول سوسائٹی کی...

یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش حکومت سمیت سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے،ملک عدنان مراد

- Advertisement -

حویلیاں۔ 12 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ چلڈرن زمونگ کور حویلیاں ملک عدنان مراد،چیئرمین ویلج کونسل لنگرہ محمد حسیب تنولی اور چیئرمین ویلج کونسل گڑھی پھلگراں عامر خان نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش حکومت سمیت سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ چلڈرن حویلیاں (زمونگ کور ) میں بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ چلڈرن صوبائی حکومت کا احسن قدم ہے،زمونگ کور کے بچوں کی صلاحیت کسی بھی ادارے کے بچوں سےکم نہیں ہیں۔ ملک عدنان مراد نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش حکومت سمیت سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے، بچوں کوگھریلو ماحول کی فراہمی میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں چیئرمین ویلج کونسل لنگرہ محمد حسیب تنولی نے چیئرمین گڑھی پھلگراں عامر خان کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ چلڈرن حویلیاں(زمونگ کور ) کے مختلف شعبوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ویلج کونسل لنگرہ نے بچوں میں روزمرہ ضرورت کا سامان تقسیم کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سٹیٹ چلڈرن زمونگ کور نے چیئرمین حسیب تنولی کو بچوں کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں