37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںیجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ضلع کےمختلف تھانوں...

یجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ضلع کےمختلف تھانوں کا دورہ، پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

- Advertisement -

رراولپنڈی۔ 22 مئی (اے پی پی):راولپنڈی (اے پی پی)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا ننے راولپنڈی ضلع کے تھانہ چکلالہ، سول لائن،اور تھانہ ویمن کا اچانک دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک،حوالات، ریکارڈ کی ترتیب اور پولیس کی مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تھانہ جات کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جبکہ شہریوں کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے مقدمات کی تفتیش میں تیزی اور شفافیت کے ذریعے ا نصاف کے تقاضو ں کو پورا کیا جارہا ہے۔آفیسر بابر سرفراز الپا نے پولیس کی مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

- Advertisement -

آر پی او نے تھانہ جات میں سنگین مقدمات کی تفتیش اور پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ جات کے ریکارڈ کو بروقت مکمل کیا جائے اور تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کر کے عوام کا پولیس پر اعتماد یقینی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جبکہ شہریوں کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے مقدمات کی تفتیش میں تیزی اور شفافیت کے ذریعے ا نصاف کے تقاضو ں کو پورا کیا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں