یمن ،ڈرون حملے میں القاعدہ کے 6 مشتبہ جنگجو ہلاک

65

صنعائ۔12 فروری (اے پی پی) یمن کے وسطی صوبے البیضاءمیں بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے 6 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک یمنی اہلکار نے بتایا ہے کہ البیضاء کے علاقے قیافہ میں ڈرون نے اتوار کو سورج غروب ہونے کے بعد ایک گاڑی کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے اور اس میں سوار 6 افراد مارے گئے ہیں۔اس علاقے میں القاعدہ کے جنگجو متحر ک ہیں۔