صنعا۔30نومبر (اے پی پی):یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتس نے کہا ہے کہ اگر یمنی فریق آئندہ کچھ ہفتوں میں مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے تو انہیں یقین ہے کہ جنگ بندی پر مفاہمت ہو جائے گی۔مارٹن گریفتس نے کہا ہے کہ اگر وہ یمن میں برسر پیکار فریق کو اگلے ہفتوں کے دوران ایک میز پر لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں پورا یقین ہے کہ وہ جنگ بندی سے اتفاق کریں گے اور یمن امن کی جانب گامزن ہو جائے گا۔انہوں نے تاکید کی کہ اب جنگ یمن کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا کہ اس وقت کورنا کے پھیلاؤ کی وجہ سے مذاکرات کے عمل میں تاخیر کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ مجبورا پہلے ایک فریق سے مذاکرات ہوں گے اور پھر راہ حل نکلنے کے بعد اس حوالے سے دوسرے فریق کو آگاہ کیا جائے گا۔