19.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیمن میں سعودی عرب کے رضاکارانہ طبی پروگرام کے نئے مرحلے کا...

یمن میں سعودی عرب کے رضاکارانہ طبی پروگرام کے نئے مرحلے کا آغاز

- Advertisement -

صنعا۔15مارچ (اے پی پی):یمن میں عدن گورنریٹ کے شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال میں شاہ سلمان امدادی مرکز نے دل کی سرجری اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن میں رضاکارانہ طبی پروگرام کےنئے مرحلے کا آغازکردیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق نیا مرحلہ یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے تعاون سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اس مرحلے میں سعودی عرب کے اندر سے میڈیکل کیڈرز کی شمولیت بھی ہوتی ہے۔ اسی تناظر میں رضاکارانہ طبی پروگرام، جس کے منصوبے گزشتہ سال اپریل میں شروع کیے گئے تھے، میں متعدد طبی خصوصیات شامل ہیں۔

اس میں دل کی سرجری اور بچوں کے لیے کیتھیٹرائزیشن، کان، ناک اور گلے، اوپن ہارٹ سرجری، نیورو سرجری، پلاسٹک سرجری، جلنے اور خرابی، یورولوجی اور فزیکل تھیراپی جیسے خدمات شامل کی گئی ہیں۔طبی پروگرام یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے منصوبے کے بعد ہسپتال کی تیاری کی وجہ سے سامنے آیا۔

- Advertisement -

اس ہسپتال میں 20ہزارمربع میٹر کے رقبے پر 270 بستروں کی گنجائش کے ساتھ کل 2.4 ملین طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ اس میں 14 خصوصی کلینک بھی شامل ہیں۔یاد رہےکہ یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے لیے سعودی پروگرام نے یمن میں صحت کے شعبے کی مدد کے لیے متعدد منصوبے اور اقدامات پیش کیے ہیں۔ ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تعمیر اور ان کی بحالی، ان میں آپریشن کی بحالی اور طبی عملے کی صلاحیتوں کی تعمیر شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں