- Advertisement -
صنعا۔17اپریل (اے پی پی):یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکا نے رہائشی محلے اور دیگر علاقوں پر فضائی حملے کئے جن کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی ز خمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی صحت حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے گزشتہ شب صنعا کے وسطی علاقے النہدہ میں فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ۔
دریں اثنا المسیرہ ٹی وی نے صنعا اور اس کے آس پاس کے متعدد مقامات پر تقریباً 20 امریکی فضائی حملوں کی اطلاع دی،ان میں کوہ نکم میں الحفا ملٹری سائٹ اور بنی حشیش، نہم اور مناخہ کے اضلاع شامل ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583274
- Advertisement -