38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیمن کے دو ساحلی شہروں سے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کا انخلائ

یمن کے دو ساحلی شہروں سے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کا انخلائ

- Advertisement -

صنعا ۔ 6 مئی (اے پی پی) القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے یمن کے دو ساحلی شہر خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ دفاعی شعبے کے حکام نے کہا کہ قبائلی عمائدین کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد القاعدہ نے زنجبار اور جعار سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس عمل میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے۔ ابھی حال ہی میں حکومتی دستوں نے المکلا نامی شہر میں القاعدہ کو بری طرح شکست دی تھی۔ یہ علاقہ اس تنظیم کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس پیش رفت کے بعد یمن میں القاعدہ کی قدم کمزور ہو گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3744

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں