22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزیمنٰی زیدی کی کامیابی پر بہت خوش ہوں ، خلیل الرحمن قمر

یمنٰی زیدی کی کامیابی پر بہت خوش ہوں ، خلیل الرحمن قمر

- Advertisement -

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):مصنف خلیل الرحمن قمر نے کہاکہ انہیں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی کامیابی پر بہت خوشی ہے۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ لکس سٹائل ایوارڈ میں بہترین ادکارہ کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی کو ملنے پر خوشی محسوس ہوئی اور وہ اس کی اصل حقدار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ نے اپنےکام سے شائقین کو منوایا ہے اور ان کا کیا گیا کام ہر پرستار کے دل پر نقش ہے۔ انہوں نےکہاکہ اس میں کو ئی شبہ نہیں وہ ایک بہترین ادکار ہیں ۔

خلیل الرحمان قمر نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں فنکارائوں کے لباس بارے بات کرتے ہوئے بھی یمنیٰ زیدی کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ کی ڈریسنگ سینس ایوارڈز میں کافی اچھی تھی اور وہ واحد ہیں جنہوں نے پورے ایوارڈ شو میں اپنے جسم کو مکمل ڈھانپا ہوا تھا ۔

- Advertisement -

خلیل الرحمان کا خیال ہے کہ فنکاروں کو ایوارڈ ز اپنے لباس سے نہیں اپنے کام پر ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں میں صرف ایک یمنیٰ زیدی ہیں جو پرفیکٹ لباس پہنتی ہیں اور اس نے ایوارڈز بھی جیتے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک ستاروں کو ان کی کارکردگی پر انعامات مل رہے ہیں۔

خلیل الرحمان نے پہلے بھی کئی بار اداکاراؤں اور ان کے لباس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ لیکن انہیں اس پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم وہ کبھی بھی کسی بھی معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے نہیں گھبراتے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں