یمنی صدر کا عدن میں خودکش بم دھماکے کی تحقیقات کا حکم

104

عدن ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے جنوبی شہر اور عارضی دارالحکومت عدن میں ہفتے کے روز ایک فوجی کیمپ میں تباہ کن خودکش بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا حکم دیا ہے۔صدر ہادی نے دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد ایک بیان میں سکیورٹی تنصیبات کی نگرانی کے عمل کو موثر بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مربوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عدن کے شمال مشرق میں واقع علاقے خور مکسر میں گذشتہ روز الصولبان کے فوجی اڈے پر تباہ کن خودکش بم دھماکے میں 48 فوجی ہلاک اور کم سے کم 30 زخمی ہوگئے تھے۔